عدالتی  حکم کے پابند ہیں، دارالحکومت میں کسی جلوس یادھرنے کی اجازت ممکن نہیں،وزیرداخلہ

عدالتی حکم کے پابند ہیں، دارالحکومت میں کسی جلوس یادھرنے کی اجازت ممکن نہیں،وزیرداخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں اور دارالحکومت میں کسی جلوس یادھرنے کی اجازت ممکن نہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے حوالے سے محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور محسن نقوی نے نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم سے آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے پابند ہیں اور اسلام آباد میں کسی جلوس یا دھرنے کی اجازت ممکن نہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیلاروس کے وفد کی 24 سے 27 نومبر تک کی مصروفیات سے آگاہ کیا۔گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی سے مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --