کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی

کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی

پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کسانوں نے 3 لاکھ 61 ہزار سے زیادہ کارڈ وصول کر لیے ہیں جبکہ کسان کارڈ کے لیے پورٹل کے ذریعے 12لاکھ 89 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں۔

ترجمان  نے بتایا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18ارب روپے کی خریداری کی اور کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکار بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --