190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 342 کا بیان جمع کروانے کےلیے سوال نامہ فراہم کردیا۔190ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی۔
بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، بشریٰ بی بی بھی پیشی کےلیے موجود تھیں۔نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے، جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی عدالت میں موجود تھے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 342 کا بیان جمع کروانے کےلیے سوال نامہ فراہم کردیا۔ دونوں ملزمان کو 79، 79 سوالات پر مشتمل سوال نامہ فراہم کردیا گیا۔بعدازاں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔