نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ جمعہ سے شروع ہوگا

نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ جمعہ سے شروع ہوگا

پانچ ٹیموں کا نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ 8 سے 30 نومبر تک کراچی میں ہوگا۔ چیلنجرز، کانکررز ، انونسیبلز ، اسٹارز اور اسٹرائیکرز کی ٹیمیں ڈبل لیگ فارمیٹ میں مقابلہ کریں گی۔ہر ٹیم آٹھ میچز کھیلےگی پوائنٹس ٹیبل پر موجود ٹاپ کی دو ٹیمیں30 نومبر کو فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

ہر روز دو میچز ایچ پی سی اوول گراؤنڈ اور یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ 21 میچوں کے ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 3.3 ملین ہے، جس میں جیتنے والی ٹیم کو 1.5 ملین روپے کی انعامی رقم اور رنرز اپ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔

میچز صبح 9:30 بجے شروع ہوں گے، ٹاس صبح 9 بجے ہوگا۔

بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کام کرنے والے پانچ مینٹورز ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے ساتھ شامل ہوں گے۔ چیلنجرز کو وقار یونس کی خدمات حاصل ہوں گی جبکہ کانکررز کی رہنمائی مصباح الحق کریں گے۔ سرفراز احمد انونسیبلز ٹیم کو دستیاب ہوں گے جب کہ اسٹارز اور اسٹرائیکرز کو بالترتیب شعیب ملک اور ثقلین مشتاق کی سرپرستی حاصل ہوگی۔

چیلنجرز کی قیادت آل راؤنڈر عالیہ ریاض کریں گی جبکہ کانکررز کی کپتانی قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کریں گی۔ وکٹ کیپر بلے باز منیبہ علی انونسیبلز کی قیادت کریں گی جبکہ سدرہ امین اور ندا ڈار بالترتیب اسٹارز اور اسٹرائیکرز کی قیادت کریں گی۔

چیلنجرز:
عالیہ ریاض (کپتان)، عریجہ حسیب، آرم برکت، ایشا راہوپوٹو، فاطمہ شاہد، گل رخ، ثمینہ آفتاب، ماہم منظور، مومنہ ریاست، نتالیہ پرویز، تہزیب شاہ، تسمیہ رباب، ام ہانی، یسرہ عامر، زیب النساء اور ثمینہ طاہر

کانکررز:
فاطمہ ثناء (کپتان)، علینہ شاہ، دعا ماجد، فرزانہ فاروق، حفصہ خالد، حمنہ بلال، خدیجہ چشتی، لاریب ملک، ماہنور آفتاب، محراب فاطمہ، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، رحمت نورین، ردا اسلم، سائرہ جبین، سیدہ عروب شاہ

انونسیبلز:
منیبہ علی (کپتان)، عنبر کائنات، اریشہ نور، عائشہ ظفر، فاطمہ زہرہ، غلام فاطمہ، حلیمہ دعا، ارم جاوید، نیہا شرمین، نور الایمان، عمائمہ سہیل، صائمہ ملک، صائقہ ریاض، شبنم حیات، تانیہ سعیداور یسرہ احتشام

اسٹارز:
سدرہ امین (کپتان)، آئمہ سلیم، ایمن انور، انوشہ ناصر، حورینہ سجاد، کائنات حفیظ، لائبہ فاطمہ، لائبہ منصور، نیلم مشتاق، رابعہ رانی، رامین شمیم، صدف شمس، سدرہ نواز، سوہا فاطمہ، طوبہ حسن اوروسیم اختر

اسٹرائیکرز:
ندا ڈار (کپتان)، علینہ مسعود، علیزہ صابر، آمنہ بی بی، انعم امین، عائشہ بلال، ایمن فاطمہ، فجر نوید، فریحہ محمود، گل فیروزہ، مقدس بخاری، نورین یعقوب، صبیقہ شہزادی، سیدہ معصومہ جعفری، وردہ یوسف اور عبدالستار

-- مزید آگے پہنچایے --