وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کرکے پاؤں میں فریکچر پر ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعظم نے صدر مملکت کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کے پاؤں میں دبئی ایئر پورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے فریکچر ہوگیا۔
ایوان صدر کے مطابق اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد اسپتال میں صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کے لیے پلاستر کردیا ہے۔صدر زرداری اسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔