سموگ کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کو مل کر حل کرنا ہوگا،وزیر اعلیٰ پنجاب

سموگ کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کو مل کر حل کرنا ہوگا،وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے بھارت کے ساتھ سفارتکاری کرنا ہوگی۔لاہور میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، سکھ،ہندو اور مسیحی سب برابر کے پاکستانی ہیں، دیوالی کی تقریب میں ہندو برادری کو خوش آمدید کہتی ہوں، یہ دلوں کو قریب لانے کا چراغ ہے، ہم سب کسی تفریق کے بغیر پاکستانی ہیں۔

مریم نواز کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مستحق اقلیتی افراد کو مانیارٹی کارڈ کے ذریعے 10 ہزار 500 روپے دیں گے، دیوالی کے تہوار پر 1400خاندانوں کے لیے فی کس 15 ہزار عیدی کا تحفہ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، سکھ،ہندو اور مسیحی سب برابر کے پاکستانی ہیں، اقلیتوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --