اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کر لیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔ملزمان کی جانب سے انصر کیانی و دیگر وکلاء عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے 28 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا تھا۔