پاکستان کے عوام ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

پاکستان کے عوام ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے۔بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کیخلاف 77ویں یومِ سیاہ پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کشمیر ہر پاکستانی کی طرح میرے دل کے بھی بے حد قریب ہے، کشمیر پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بہادر کشمیری جبر، ظلم اور ناانصافی کا سامنا کرتے ہوئے حقِ خود ارادیت کے لئے کوشاں ہیں، خطے میں پائیدار امن کےلئے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے، پاکستان کے عوام ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے، پاکستان کا ہر شہری مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لئے دعا گو ہے ۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچائیں گے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، عالمی برادری سے اپیل ہے کشمیریوں کے حقوق کےلئےاپنا کردار ادا کرے ، کشمیر کا مستقبل روشن ہے، یقین ہے کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --