مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ، سری لنکا اے نے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ، سری لنکا اے نے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

جمعہ کے روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکا اے نے 16.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔

پاکستان شاہینز کی اننگز کی خاص بات عمیر بن یوسف کی عمدہ بیٹنگ تھی جنہوں نے اوپنر کی حیثیت سے ذمہ دارانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 46گیندوں پر5 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے68 رنز اسکور کیے۔
دوسرے اینڈ سے وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ یاسر خان 2 کپتان محمد حارث 6 قاسم اکرم صفر۔ حیدر علی 14 اور عرفات منہاس 10رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔عبدالصمد کوئی رن نہ بناسکے۔
سری لنکا اے کی طرف سے لیگ اسپنر دوشن ہیمانتھا نے 21 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔رانسیکا اور مالنگا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا اے کی اننگز میں لاہیرو اودارا نےجارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 2 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 43 رنز اسکور کیے۔انہوں نے اہان وکرما سنگھے کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 64رنز کا اضافہ کیا۔ وکرما سنگھے 52رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہےجس میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔

مختصر اسکور ۔

پاکستان شاہینز 135 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) عمیر بن یوسف 68 ۔ دوشن ہیمانتھا 21 / 4 وکٹ ۔
سری لنکا اے 137 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ ( 16.3 اوورز ) اہان وکرما سنگھے52 ناٹ آؤٹ ۔ لاہیرو اودارا 43۔
نتیجہ ۔سری لنکا اے نے 7 وکٹوں سے جیتا۔

-- مزید آگے پہنچایے --