فیصل بینک نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

فیصل بینک نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

 پاکستان کے معروف اسلامی بینک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے اپنی ترقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے 30 ستمبر 2024ء کو ختم ہوئے رواں سال کے 9 ماہ کے لیے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ بینک کو 19.8 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع (پی اے ٹی) ہوا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 64 فیصد زائد ہے۔ اس شاندار کارکردگی کی بدولت بینک نے15فیصد عبوری نقد منافع کا اعلان کیا ہے۔

فیصل بینک کے چیئرمین میاں محمد یونس نے کہا ”ماشاء اللہ 2024 کے 9 ماہ کے نتائج اُن مضبوط بنیادوں کی نشاندہی کرتے ہیں جو ہم نے ایک سرکردہ اسلامی بینک کی حیثیت سے رکھی ہیں۔ یہ ہمارے بورڈ، انتظامیہ اور ملازمین کے لگن کی عکاس ہے۔ مستحکم مالیاتی کارکردگی بینک کے پائیدار کاروباری اصولوں کو ظاہر کرتی ہے، جس کی اہم وجہ ہماری جدید اسلامی مصنوعات ہیں۔“

فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے کہا ”الحمدللہ 2024ء کے پہلے 9ماہ میں ہماری کارکردگی صارفین کے اعتماد، ہمارے اسٹاف کی لگن اور شریعت کے مطابق مستحکم خدمات کا ثبوت ہے۔ ہم بہترین خدمات کی فراہمی اور ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ان شاء اللہ!“

فیصل بینک کے بارے میں
فیصل بینک لمیٹڈ پاکستان کے سرکردہ اسلامی بینکوں میں سے ایک ہے، جو شرعیہ کے مطابق ریٹیل، کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ مصنوعات و خدمات فراہم کرتا ہے۔ جدت اور معیار کے ساتھ ایف بی ایل اپنے صارفین کو غیرمعمولی بینکاری خدمات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --