شیخ رشید کا گرفتاری کیلئے چھاپے کا دعویٰ جھوٹ ثابت

شیخ رشید کا گرفتاری کیلئے چھاپے کا دعویٰ جھوٹ ثابت

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے گھر پر چھاپے کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں اسلام آباد پولیس نے کہا کہ شیخ رشید احمد کے گھر پر چھاپے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ سیاسی لیڈرز کی گرفتاریوں کے متعلق پراپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان سے جاری شدہ خبر ہی تصدیق شدہ ہوگی، شہریوں سے گزارش ہے افواہوں پر کان نہ دھریں۔

یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے  دعویٰ کیا تھا کہ  اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر گرفتاری کیلئے  چھاپہ مارا گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --