بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا تاہم بیرسٹر محمد علی سیف نے اس کی تردید کی ہے۔بشریٰ بی بی رہائی کے بعد آج پشاور میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کریں گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور کے ساتھ بشریٰ بی بی سیاسی معاملات دیکھیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب، شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق آج بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی۔
تحریکِ انصاف کی سینئر قیادت آج شام تک پشاور اجلاس کے لیے پہنچے گی۔دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کا کوئی اجلاس طلب نہیں کیا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی خبریں غلط ہیں، سی ایم ہاؤس میں اس وقت پارٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہورہا۔