چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے آخری روز کا عدالتی روسٹر جاری

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے آخری روز کا عدالتی روسٹر جاری

روسٹر کے مطابق بینچ نمبر 3 میں جسٹس امین الدین، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عرفان سادات، بینچ نمبر 4 میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس شہزاد احمد خان، بینچ نمبر 5 میں جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عقیل عباسی شامل ہوں گے۔روسٹر میں بتایا گیا ہے کہ بینچ نمبر 6 میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن اور بینچ نمبر 7 میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے 25 اکتوبر جمعہ کے روز ریٹائر ہو جائیں گے۔چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کیا تھا جبکہ صدر آصف زرداری نے ان کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دی ہے جس کے بعد وزارت قانون نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا، جسٹس یحییٰ آفریدی 26 اکتوبر کوعہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

گزشتہ روز نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ساتھی ججز کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا تھا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کرکے مبارک باد پیش کی ہے، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید نے بھی جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی تھی۔

-- مزید آگے پہنچایے --