برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کے اعزاز میں تقریب

برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کے اعزاز میں تقریب

راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، سلیکٹرز نے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق اوپننگ کریں گے۔کپتان شان مسعود، کامران غلام اور سعود شکیل پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی ٹیم کا حصّہ ہیں۔پاکستان 3 سپنرز نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان کے ساتھ میدان میں اترے گا۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے گزشتہ روز راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا تھا۔انگلش ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 2 تبدیلیاں کی ہیں اور 3 اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --