ریلوے کا جدید نیٹ ورک قومی اقتصادی سالمیت اور علاقائی روابط کے لیے ناگزیر ہے، اسحاق ڈار

8

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ریلوے کا جدید، مؤثر اور مالی لحاظ سے قابلِ عمل نیٹ ورک قومی اقتصادی سالمیت اور علاقائی روابط کے لیے ناگزیر ہے۔

وہ اسلام آباد میں پاکستان ریلوے کی بحالی اور تنظیمِ نو کی تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اسحاق ڈار نے متعلقہ وزارتوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ فنڈز کے تمام ممکنہ ذرائع تلاش کریں، خصوصاً مین لائن ون کے روہڑی۔ملتان سیکشن منصوبے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے تجارتی بینکوں سے مالی معاونت کے حصول کا منصوبہ تیار کریں۔

اجلاس میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور مالی استحکام یقینی بنانے کے لیے مالی معاونت کے طریقہ کار اور انتظامی ماڈلز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے سرکاری و نجی شراکت داری، ملکی بینکوں سے مالی معاونت اور بین الاقوامی ذرائع سے فنڈز کے حصول سمیت تنظیمِ نو کے مختلف طریقوں کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں