وزیر اعظم شہباز شریف نے انسداد منشیات کے مشن میں پاک بحریہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کا مکمل خاتمہ انسانیت کی فلاح کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
آج ایک بیان میں، انہوں نے شمالی بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے 1.3 ٹن منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام پر پاک بحریہ کی متحرک قیادت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنانا قابل تعریف ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم کو پاک بحریہ کے جوانوں پر فخر ہے۔