پنجاب بھر میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

پنجاب بھر میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ

حکومت پنجاب نے نقص امن و امان کے تحت صوبے بھر میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔دفعہ 144 کے تحت صوبہ پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہوگا۔محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --