آرمی چیف سے بیلاروس کے وزیراعظم کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے بیلاروس کے وزیراعظم کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان فوجی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔وہ آج اسلام آباد میں بیلاروسی وزیراعظم رومن گولوچینکو سے بات چیت کر رہے تھے۔

ملاقات کے دوران علاقائی حرکیات اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے عالمی اور علاقائی امور میں بیلاروس کے تعاون پر پاکستان کی تعریف کا بھی اعادہ کیا۔

بیلاروس کے وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --