پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 222 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 85 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 948 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔بازار میں آج 47.76 کروڑ شیئرز کے سودے 23.47 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے اضافے سے 11 ہزار 164 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 277 روپے 66 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گز شتہ روز ڈالر 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر آج 2 پیسے مہنگا ہوا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے کم ہوکر 279 روپے 35 پیسے ہے۔