چین پاکستان تعلقات دوطرفہ ریاستی تعلقات کی بہترین مثال بن چکے ہیں، چینی وزیراعظم

چین پاکستان تعلقات دوطرفہ ریاستی تعلقات کی بہترین مثال بن چکے ہیں، چینی وزیراعظم

چینی وزیراعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ  چین پاکستان تعلقات دوطرفہ ریاستی تعلقات کی بہترین مثال بن چکے ہیں۔پاکستان آمد کے بعد چینی وزیراعظم لی چیانگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی 23ویں میٹنگ میں شرکت کرنے اور وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر پاکستان کادورہ کرنے پربہت خوشی ہے۔

چینی وزیراعظم نے کہا کہ جیسے  ہی میں جہاز سے اترا، مجھے گرم جوشی سے خوش آمدید کہا گیا، پاکستانی عوام کی گہری برادرانہ دوستی اور مہمان نوازی نے متاثر کیا، پاکستان ایک اہم ترقی پذیر ملک، ابھرتی ہوئی منڈی اور بڑا مسلم ملک ہے جب کہ پاکستان چین کا ہر موسم کا  سٹریٹجک تعاون کرنے والا ساتھی اور آہنی دوست ہے۔

لی چیانگ نے کہا کہ پاکستان کو چینی عوام بہت پسند کرتے ہیں اور سراہتے ہیں، 73سال میں دونوں ممالک نے مستقل اعتماد قائم رکھا اور ایک دوسرے کی حمایت کی، چین پاکستان تعلقات دوطرفہ ریاستی تعلقات کی ایک عمدہ مثال بن گئے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --