گنڈا پور  ڈبل گیم کھیل کر عمران کو پھنسا رہے ہیں، طلال چوہدری

گنڈا پور ڈبل گیم کھیل کر عمران کو پھنسا رہے ہیں، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہےکہ سینے پر گولی کھانے کا دعویٰ کرنے والے پیٹھ دکھا کر بھاگتے نظر آئے ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ یہ تاثر دے رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کراکر لے کر جائیں گے لیکن ریاست نے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپوریہ تاثر دینےکی کوشش کررہے ہیں کہ انہیں کوئی خاص طاقتیں کہیں لے جاتی ہیں اور وہاں بانی پی ٹی آئی کی رہائی اورپی ٹی آئی کے معاملات سیٹل کرنے کے لیے بات چیت ہوتی ہے لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے بلکہ وہ اس طرح سے بانی پی ٹی آئی کو مزید مشکلات میں پھنسا رہے ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ علی امین اپنی نوکری پکی کرنے کے لیے ڈبل گیم کھیل رہے ہیں، پی ٹی آئی کی سیاسی بلیک میلنگ پر آخری ضرب آئینی ترامیم کرکے لگائیں گے۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہاکہ علی امین نے اسلام آباد آنے کا مقصد پورا کیا، اُن کی وضاحت پر کچھ دوستوں نے اعتراض کیے مگریہ کوئی بڑا ایشو نہیں۔شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ہمارا سادہ سا پلان تھا،علی امین ڈی چوک آئیں گے اور خطاب کریں گے، سب چلےجائیں گے، انہوں نے ہمارے سادہ پلان کو خود خراب کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --