اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد

اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد

اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی۔جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنما، وکلاء، فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، ملاقاتوں پر پابندی سکیورٹی وجوہات کےباعث لگائی گئی ہے۔جیل ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے سلسلے میں اڈیالہ جیل کی سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عام قیدیوں پر بھی ہو گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --