اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر بحال

اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر بحال

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال بند ہے۔ حکام کے مطابق راولپنڈی میں صدر اسٹیشن تا آئی جے پی تک میٹروبس سروس بحال کردی گئی ہے جب کہ آئی جے پی تا پاک سیکرٹریٹ میٹروبس سروس مکمل بند ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر گزشتہ 3 روز سے تحریک انصاف کا احتجاج جاری تھا جس کے باعث میٹرو بس سروس کو بند رکھا گیا تھا تاہم اب بس سروس کافی حد تک بحال ہوچکی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --