صدر آصف علی زرداری کی فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کی رہائش گاہ آمد، سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔
اپنے دورے کے دوران صدر مملکت نے شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم کی روح کے لیے جنت میں بلندی درجات کی دعا کی۔ انہوں نے مادر وطن کے لیے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی اور ان کے خاندان کے جذبہ حب الوطنی کو بھی سراہا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔لیفٹیننٹ کرنل محمد نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔