وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ایک اور خواب آج ہوگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ منصوبے کا افتتاح کردیا، اس موقع پر متعلقہ حکام نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہمت کارڈ منصوبے پر بریفنگ دی، منصوبے کے تحت خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔مریم نواز نے تقریب میں خصوصی افراد کے ساتھ اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے وہ دن آگیا جب ہم ہمت کارڈ دے رہے ہیں، اللہ کی شکر گزار ہوں کہ میرا ایک اور خواب پورا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ 65 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ ملیں گے، ہمت کارڈ کے تحت 3 ماہ میں ساڑھے 10 ہزار روپے ملیں گے، خصوصی افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہماری ترجیح ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرا وعدہ ہےمعذور افراد کےلیے جوہوسکا وہ کروں گی، مریم نواز نے تمام خصوصی افراد کو ہمت کارڈ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو حالات سے پریشان افراد بھی سوشل ویلفیئر سے رجوح کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمت کارڈ منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 2 ارب 60 کروڑ رکھے گئے ہیں، پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی،مسائل حل کریں گے۔مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کا نام لیے بغیر بظاہر اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوتا کہ یہ پنجاب پر حملہ آور ہونے کے بجائے عوامی مسائل حل کرتے، صوبے میں قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے ہرگز رعایت نہیں ہوگی، وفاق کی اکائیوں کو لڑانے کی بات کرنا قابل مذمت ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوئی بھول میں نہ رہے، تخریبی عناصر سے نمٹنا آتا ہے، ترقی جلاؤ گھیراؤ اور تخریب کاری سے نہیں، یکسوئی اور محنت سے ہوگی، نوازشریف کی بیٹی ہوں جس نے ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --