پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بزرگوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بزرگوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بزرگوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اقوامِ متحدہ نے 14 دسمبر 1990 کو ہر سال یکم اکتوبر کو ’’معمر افراد کا عالمی دن‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔اِس دن کو منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ بزرگ شہریوں کے حوالے سے شعور کو اُجاگر کیا جائے، خصوصاً والدین کے حوالے سے، یقیناً وہ ہم سے بہترین رویوں کی اُمید رکھتے ہیں۔

ربِ کائنات تو یوں بھی ارشاد فرما چکے کہ اُس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرتے رہنا، اگر ان میں سے ایک یا دونوں تمہارے سامنے بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو اُن کو اُف تک نہ کہنا اور نہ انہیں جھڑکنا اور اُن سے بات ادب کے ساتھ کرنا۔باقی بات اپنی اپنی سمجھ کی ہوتی ہے جو سمجھ گیا وہ بامرا د ٹھہرا اور جو نہ سمجھ سکا وہ نامرا د کہلایا۔پاکستان کا ہر شہری بزرگوں کے عالمی دن پر اپنی زندگی پاکستان کی بہتری کیلئے وقف کر دینے والے ان بزرگوں کو سلام پیش کرتا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --