چودہ اگست کو پاکستان کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کی تقریبات میں تیاریاں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت پورے ملک میں بھرپور اندازسے جاری ہیں۔
عمارتوں کوقومی پرچموں،جھنڈیوں اور روشنیوں سے سجایا جارہاہے۔ لوگوں نے اپنی گاڑیوں اورگھروں کمی چھتوں پر قومی پرچم آویزاں کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
ملک کے طول و عرض میںمصروف سڑکوں اور د کانوں پرقومی پرچموں، جھنڈیوں، ٹوپیوں اور بچوں کے کپڑوں کے سبز و سفید رنگوں کے سٹال لگ گئے ہیں۔