پشاور میں ٹرائیبل یوتھ کنونشن اور سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد ضم اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور طلبا و طالبات نے شرکت کی۔شرکا نے پی ٹی ایم اور فتنہ الخوارج کے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔شرکا نے ضم شدہ اضلاع اور خیبر پختونخوا میں پاک فوج کے غیر متزلزل جذبے و قربانیوں سمیت علاقائی امن و سلامتی میں کلیدی کردار کو مثالی قرار دے کر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
طلبا و طالبات نے مختلف سپورٹس ایونٹس جیسے رسہ کشی ، والی بال ، فٹ بال ، پسٹل شوٹنگ اور دیگر مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔کور کمانڈر نے نوجوانوں اور طلبا و طالبات سے ملاقات کی اور کہا کہ اعلی تعلیم کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ کور کمانڈر نے ایونٹس میں اعلی کارکردگی دکھانے والے طلبا و طالبات کو اسناد اور کیش انعامات سے نوازا۔