رحیم یارخان کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ڈی پی او رحیم یار خان ضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادت میں مطلوب تھے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں نے چند روز قبل کچے میں قائم پولیس کیمپ پر حملہ کرکے 3 اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔ڈاکوؤں کی شناخت قادر دشتی، دلوش دشتی، نیاز بکھرانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ 12 اہلکاروں کی شہادت میں شر، کوش گینگ ملوث ہیں۔