واٹس ایپ پر صارفین کے اب تک کے بہترین ترین پسندیدہ فیچرز کی آزمائش شروع

واٹس ایپ پر صارفین کے اب تک کے بہترین ترین پسندیدہ فیچرز کی آزمائش شروع

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر صارفین کے اب تک کے بہترین ترین پسندیدہ فیچرز کی آزمائش شروع کردی گئی، جس کے بعد اسے باضابطہ طور پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔جی ہاں، واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن پر ایسے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، جس کے تحت نامعلوم نمبرز سے آنے والے پیغامات کو روکا جا سکے گا۔

فیچر کے تحت واٹس ایپ سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا رہا ہے، جس کے بعد صارفین ایسے میسیجز براہ راست وصول نہیں کر پائیں گے جو انہیں نامعلوم اور نئے نمبروں سے بھیجے جائیں گے۔فیچر کے تحت صارفین کو واٹس ایپ سیٹنگز میں جا کر پرائیویسی سیکشن میں ایڈوانسڈ کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا، جہاں وہ میسجز فرام ان نون اکاؤنٹس آپشن کو اوپن کریں گے تو ان کے پاس نئے نمبروں سے آنے والے میسیجز براہ راست نہیں آئیں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --