ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔مقررہ وقت تک مقابلہ دو دو سے برابر تھا، بنگلادیش نے پنلٹی شوٹ آؤٹ پر مقابلہ چار دو سے جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔
بھوٹان میں جاری انڈر 17 ساف فٹبال کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے ہاف میں برتری حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے شہاب احمد نے میچ کے 32 ویں منٹ میں گول کیا۔دوسرے ہاف میں گرین شرٹس نے بہترین پیش کیا اور 62 ویں منٹ میں عبدالرحمان نے پنلٹی پر دوسرا گول کردیا لیکن اس کے بعد بنگلادیش نے شاندار کم بیک کیا اور مقررہ وقت سے قبل مقابلہ دو دو سے برابر کردیا۔
میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جس میں بنگلادیش نے دو کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی۔ایونٹ کا فائنل اتوار کو بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جائےگا۔