صوبہ خیبرپختونخوا ایک بار پھر بدامنی کی نذر ہورہا ہے، فیصل کریم کنڈی

صوبہ خیبرپختونخوا ایک بار پھر بدامنی کی نذر ہورہا ہے، فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ ایک بار پھر بدامنی کی نذر ہورہا ہے، ڈی آئی خان سے کوہاٹ تک کا علاقہ نوگوایریا بن گیا، بعض علاقوں میں حکومت کی رٹ موجود ہی نہیں ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ملتان میرا دوسر گھر ہے، خوشی ہوئی ملتان کےعوام نے پیپلز پارٹی کے ساتھ وفا کی، پیپلز پارٹی اپنے دور حکومت میں اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بدامنی بڑھ رہی ہے اور صوبائی حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو جلسے اور احتجاج سے ہی فرصت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان سے کوہاٹ تک کا علاقہ نوگوایریا بن گیا، بعض علاقوں میں حکومت کی رٹ موجود ہی نہیں ہے، بد امنی عروج پر ہے جب کہ سوات میں صوبائی حکومت کی غفلت سے سفارتکاروں پر حملہ ہوا ۔

-- مزید آگے پہنچایے --