فیصل بینک کا ماسٹر کارڈ اور ون لنک سے اشتراک

فیصل بینک کا ماسٹر کارڈ اور ون لنک سے اشتراک

فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے کو نئی شکل دینے کے لیے پیمنٹ ٹیکنالوجی میں عالمی رہنما ماسٹر کارڈ اور پاکستان کے معروف ڈومیسٹک پیمنٹ سوئچ ون لنک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کرلی ہے،اس تاریخی اقدام کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینا اور جدید ترین ادائیگی کے حل فراہم کرنا ہے۔
فیصل بینک، ماسٹر کارڈ اورون لنک میں مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب فیصل بینک کے ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں ایف بی ایل کے صدر اور سی ای او یوسف حسین، گروپ ہیڈ آف کنزیومر فنانس، ایف بی ایل انیق ملک، ایگزیکٹو نائب صدر اور ڈویژنل صدرماسٹر کارڈ جے کے خلیل، پاکستان میں ماسٹر کارڈ کے کنٹری منیجرارسلان خان، سی ای او ون لنک نجیب اگرا والہ سمیت دیگر سینئر ایگزیکٹو نے شرکت کی۔
اس اشتراک کے ذریعے جدید پے پاک۔ ماسٹر کارڈ Co-Badged ڈیبٹ کارڈ متعارف کرایا جائے گا، جس میں سکیورٹی کے ساتھ صارفین کے لیے بے مثال سہولتیں ہیں اور وہ پاکستان اور عالمی سطح پر بلا تعطل ٹرانزیکشنز کرسکیں گے۔ فیصل بینک کے اکاؤنٹ ہولڈرز ملکی اور بین الاقوامی ادائیگی کے نظام تک رسائی حاصل کرکے اندرون وبیرون ملک بغیر کسی رکاوٹ محفوظ لین دین کرسکیں گے۔

یہ اقدام فیصل بینک کی جدت ، صارفین کی ضروریات کے مطابق حل فراہم کرنے اور پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو ترقی دینے کے عزم کا ثبوت ہے۔ فیصل بینک لمیٹڈ، ماسٹر کارڈ اور ون لنک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پاکستان کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور اسٹریٹجک اتحاد کے ذریعے بہتر بنانے کے مشترکہ وژن کی عکاس ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --