وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا لاہور جلسہ ختم ہونے کے بعد پہنچنے فوری واپس بھی روانہ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا لاہور جلسہ ختم ہونے کے بعد پہنچنے فوری واپس بھی روانہ

وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا (کے پی) علی امین گنڈا پور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا وقت ختم ہونے کے بعد پہنچے اور کارکنوں سے گفتگو کی۔6 بجے جلسے کا وقت ختم ہونے پر ڈی جے نے ساؤنڈ سسٹم بند کر دیا اور لائٹس بھی بند ہوگئیں جس کے بعث جلسہ گاہ میں اندھیرا چھا گیا۔

پولیس نے مائیک اورلائٹس بندکرائیں، پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے اسٹیج خالی کروا کر کنٹرول سنبھال لیا جب کہ چیئرمین  پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر بھی اسٹیج  سے اترگئے۔لائٹس بند ہونے پر شرکا جلسہ گاہ سے واپس چلے گئے۔

جلسہ ختم ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈا پور جلسہ گاہ پہنچے اور  وہاں موجود کارکنوں سے گفتگو کی۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ  راستے بند ہونےکے باوجود میں جلسہ گاہ پہنچا ہوں،  مجھے یہاں خطاب کرنا تھا اور لاہوریوں سے ملنا تھا۔وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا کا کہنا تھا کہ  میں نے یہاں آکر  جلسہ گاہ میں حاضری دے دی، میراسلام قبول کریں۔علی امین گنڈا پور کارکنوں سے مختصر گفتگو کے بعد رنگ روڈ سے ہی واپس روانہ ہوگئے۔

-- مزید آگے پہنچایے --