ترکمانستان گوادر بندرگاہ تک پہنچنے والا پہلا وسطی ایشیائی ملک

ترکمانستان گوادر بندرگاہ تک پہنچنے والا پہلا وسطی ایشیائی ملک

ترکمانستان چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت گوادر بندرگاہ تک رسائی حاصل کرنے والا پہلا وسطی ایشیائی ملک بننے جا رہا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان اور ترکمانستان جلد ایک معاہدے پر دستخط کریں گے۔حکومت نے سی پیک کے تحت گوادر پورٹ اور ترکمان باشی پورٹ کے درمیان معاہدے کے مسودے کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔دونوں ممالک پہلے ہی مختلف مشترکہ منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جن میں تاپی پائپ لائن، ریل ٹریک اور جنوبی اور وسطی ایشیا کے خطوں کو ملانے کے لیے فائبر کنیکٹیویٹی شامل ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --