پاکستان اورجاپان نے دوطرفہ سیاسی اقتصادی اورتجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پراتفاق کیا ہے ۔یہ اتفاق رائے آج (جمعرات)کمبوڈیا میں 29ویں آسیان وزارتی اجلاس کے موقع پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے جاپانی ہم منصب یوشی ماسا ہایاشی کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔وزرائے خارجہ نے پاک جاپان تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے تمام سطحوں پر دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا اعادہ کیا ۔انہوں نے گزشتہ 70 برسوں میں مسلسل بڑھتے ہوئے پاک جاپان تعلقات کے مختلف پہلوؤں کاجائزہ لیا ۔انہوں نے باہمی مفاد کیلئے علاقائی وعالمی امور پررابطوں پر بھی اتفاق کیا ۔