ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید ایک روپے 74 پیسے مہنگی

ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید ایک روپے 74 پیسے مہنگی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید ایک روپے 74 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی، جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی اپریل تا جون 2024 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ صارفین سے بجلی کی قیمت میں اضافےکی وصولی ستمبر تا نومبر 2024 کے 3 ماہ میں کی جائے گی، جس سے صارفین پر اضافے کا 43 ارب 23 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --