نوجوانوں کے لیے ہاکی کا قومی دن اس کھیل کی طرف رغبت کا اہم ذریعہ بنے گا۔ان خیالات کا اظہار ہاکی کے قومی دن کے موقع پر کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا ۔انھوں نے کہا کہ سینکڑوں مقامات پر منایا جانے والا یہ دن ہاکی کی بحالی و ترویج میں ناصرف سنگ میل ثابت ہوگا بلکہ ہاکی کے سنہرے دور سے نوجوانوں کا ربط بحال کرکے ان میں قومی کھیل سے رغبت و محبت بھی پیدا کرے گا ۔یہ دن پورے ملک میں ایک نیا ولولہ تازہ کرتا ہے تاکہ ہم سب پرعزم ،متحرک اور مخلص ہوکر ہاکی کی بحالی و ترویج کے لیے متحد ہوں اور ایک نئے جزبے سے کام کریں ۔قومی کھیل کو فتوحات کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اب پروفیشنل افراد کی ضرورت ہے جو اخلاص و دیانتداری سے اس کھیل کو جدید خطوط پر استوار کرکے وسیع پیمانے پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے تربیت اورٹیم کی تشکیل کا نظام وضع کرسکیں ۔اسی لیے ہاکی کے اس دور انحطاط میں نور خان جیسے لوگوں کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے ۔ہاکی کا قومی دن ہمارے سنہرے دور کی یاد تازہ کرتاہے اور کھلاڑیوں کو اپنے ان ہیروز کے کارناموں سے روشناس کرواتا ہےجب کھیل کا آغاز ہی فتح کی دھن کے ساتھ کرتے تھے۔ان ہی ہیروز کے نقشِ قدم پر چل کر ہمارے یہ کھلاڑی فتوحات کے دروازے پر دستک دے سکتے ہیں۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کردار اس ضمن میں ناقابلِ فراموش اور ناقابلِ یقین ہے وسائل کی عدم دستیابی کے باوجودب کام کا تسلسل اس بات کا غماز ہے کہ سچی لگن اور اخلاص کامیابیوں کی منزلیں سر کراتی ہیں ۔
پی آئی ایچ کے ڈائریکٹر آپریشنز جنید احمد خان نے ہاکی کو سرکاری سطح پر منانے کی قرارداد پیش کی جسے حاضرین نے اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔اس موقع پر کراچی ریزیڈنسی فاؤنڈیشن کے بانی صدر سید باصر زیدی کے لیے دعائے مغفرت بھی کروائی گئی۔تقریب سے اتھلیٹک کوچ محمد طالب ،اولمپئین لئیق احمد (1968), اولمپئین ناصر علی ،اولمپئین وسیم فیروز ،پی آئی ایچ کے بانی واعزازی سیکریٹری جنرل پروفیسر راؤ جاوید اقبال ،رکن صوبائی اسمبلی شارق جمال،پی ٹی وی کے اقبال جمیل ،معروف صحافی امین یوسف ،سجاس کے صدر ریاض محمود ،کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمد خان ،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،ڈائریکٹر اسپورٹس برائے کمشنر کراچی حاجی غلام محمد ،سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے خالد رحمانی ،سندھ کبڈی ایسوسی ایشن کے غلام یاسین ،سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے اصغر بلوچ ،ریزیڈینٹ آف کراچی کے صدر سید رومی شمائل ،پاکستان بیوریجز لمیٹڈ کے سیلز مینیجر اخلاق احمد ،پاکستان کوئز سوسائٹی کے چیئرمین حافظ نسیم الدین ،شیڈ فاؤنڈیشن کے کمال قادری،ارم سید ،پی آئی ایچ کے چیئرمین رانا مشتاق احمد اور صدر زاہد شہاب نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر انٹرنیشنل احتشام وارثی ،زاہد اقبال ،خالد پراچہ ،سابق ٹیسٹ کرکٹر سید متقی حسن ،ریزیڈینٹ آف کراچی کے سیکریٹری سید مشرف علی ،انجمن مبصرین پاکستان کے چیئرمین راشد لطیف ،سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر مرزا مسعود بیگ ،کے ایچ اے کے ڈاکٹر ایس اے ماجد ،اعجازالدین،ٹگ آف وار کے جاوید اقبال بیگ ،ڈاج بال ایسوسی ایشن کے سخاوت علی،ماجدہ حمید،ذوالقرنین،المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے ٹرسٹی عبد الغفار سعیدی ،منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کے سرپرست چوہدری محمد حسین ،شیڈ فاؤنڈیشن کے مبین اشرف ہاشمی ،معروف دانشور اور بینکار ممتاز رضا سیال ،پی آئی ایچ کے لیگل ایڈوائزر عظیم احمد خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔