موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ

موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ

محکمہ موسمیات نے موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزادہ خان کے مطابق 5 فکسڈ ریڈار ملک کے مختلف حصوں میں لگائے جائیں گے جبکہ محکمہ موسمیات 3 پورٹیبل سرویلنس ریڈار بھی خریدے گا۔ڈی جی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ریڈار خیبرپختونخوا کے شہروں چراٹ، ڈیرہ اسماعیل خان میں نصب ہوں گے جبکہ کوئٹہ، گوادر اور لاہور میں بھی ریڈار لگایا جائے گا۔

صاحبزادہ خان کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں 300 آٹو میٹک ویدر سٹیشنز کی تنصیب بھی کی جائے گی۔واضح رہے کہ بادل میں بارش کی مقدار اور سمندری طوفان سے متعلق پیشگی اطلاع فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ریڈار کراچی میں 2019 میں نصب کیا گیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --