گورنمنٹ سپیریئر سائنس کالج پشاور میں سپورٹس کوٹے پر داخلے کے لیے کبڈی کے ٹرائلز منعقد کیے گئے، جن کی سربراہی صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید سلطان بری نے کی۔ سید سلطان بری جو ایک سابقہ بین الاقوامی کبڈی کھلاڑی اور کوالیفائیڈ ایمپائر ہیں، نے ٹرائلز کی نگرانی کرتے ہوئے طلبہ کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔
کالج کے ڈائریکٹر اسپورٹس عبدالرشید انور اورمحمد احسن کمال بھی اس موقع پر موجود تھے، جنہوں نے سید سلطان بری کے ساتھ طلبہ کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔ ٹرائلز میں صوبے کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے جوہر دکھائے۔
یہ ٹرائلز نہ صرف طلبہ کے لیے مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بنے بلکہ کبڈی کے فروغ کے حوالے سے بھی اہمیت کے حامل رہے۔