یوم دفاع و شہداء آج منایا جا رہا

یوم دفاع و شہداء آج منایا جا رہا

شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور تمام خطرات سے مادر وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرنے کے لیے آج یوم دفاع و شہدا منایا جا رہا ہے۔1965 میں آج ہی کے دن بھارتی افواج نے رات کی تاریکی میں بین الاقوامی سرحد عبور کرکے پاکستان پر حملہ کیا لیکن قوم نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی اور بھارت کے ناجائز مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی بھی کی جائے گی۔پاکستان ٹیلی ویژن،ریڈیو پاکستان اور نجی ٹی وی چینل  1965 کی جنگ کے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی پروگرام نشر کر رہے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --