بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سنگاپور آمد پر اپنے استقبال میں بجنے والا ڈھول خود بجانا شروع کردیا۔بھارتی وزیر اعظم آج سرکاری دورے پر سنگاپور پہنچے جہاں سنگاپور میں مقیم بھارتیوں کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔
اس استقبال کے دوران مودی کے لیے ڈھول بھی بجایا گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نریندر مودی ایک ڈھول بجانے والے کو روک کر خود ڈھول بجانا شروع کردیتے ہیں اور متاثر کن ڈھول بجاتے ہیں۔خیال رہے کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا پانچواں دورہ سنگاپور ہے، اس دورے پر ان کے ہمراہ وزیر خارجہ جے شنکر، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔