اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی لڑائی میں ایک حوالاتی زخمی

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی لڑائی میں ایک حوالاتی زخمی

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں میں جھگڑا ہوگیا اور ایک حوالاتی نے کٹرکے وارسے دوسرے حوالاتی کو شدید زخمی کردیا۔تھانہ صدر بیرونی پولیس کے مطابق قتل کے مقدمہ میں گرفتار حوالاتی آتش حسین نے حوالاتی انجم سے لڑائی جھگڑا کیا، آتش حسین نے خود ساختہ کٹر کے وار سے انجم کی گردن، سر اور کندھے کو زخمی کیا۔

پولیس نے بتایاکہ زخمی حوالاتی کا طبی معائنہ بھی کروایا گیا ہے، اڈیالہ جیل کے چیف وارڈر نواب خان اور وارڈر ریاض اقبال واقعے کے گواہ ہیں۔اڈیالہ جیل انتظامیہ کے مطابق حوالاتیوں کے مابین لڑائی جھگڑے کا واقعہ 29 اگست کو جیل میں واقع چکر مسجد کے قریب پیش آیا ہے، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہےتھانہ صدربیرونی پولیس نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عمران شہزاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

-- مزید آگے پہنچایے --