دوسرا ٹیسٹ، بنگلہ دیش کی جیت میں بارش حائل

دوسرا ٹیسٹ، بنگلہ دیش کی جیت میں بارش حائل

راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے کھیل کے  اختتام تک بنگلادیش  نے   42  رنز  بنالیے ہیں  اور  اسے  پاکستان کو  پہلی بار  ٹیسٹ  میں وائٹ واش کرنے کے لیے مزید 143 رنز درکار  ہیں۔راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن موسم ابر آلود ہونے کے سبب میچ روک دیا گیا۔راولپنڈی میں کل دوپہر تک بارش کا امکان ہے، اگر بارش نے میچ بچابھی لیا تو پہلا میچ جیتی ہوئی بنگلا دیشی ٹیم سیریز جیت جائےگی۔

اسٹیڈیم میں کم روشنی کی وجہ سے چائے کے وقفے کے بعد کے سیشن کا کھیل روک دیا گیا،185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز  نے کھیل کا شاندار  آغاز کیا اور  بغیر کسی نقصان کے 42 رنز  بنالیے۔اس سے قبل پاکستان کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں بری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم 172 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا آغاز پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 21 رنز کی برتری سے کیا تھا۔پاکستان نے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 3، خرم شہزاد صفر، صائم ایوب 20، شان مسعود 28 ،بابر اعظم 11 ، سعود شکیل 2، محمد رضوان 43، محمد علی صفر، ابرار احمد دو اور میر حمزہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سلمان علی آغا 47 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے پانچ ، ناہید رانا نے چار اور تسکین احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --