9 مئی کو احتجاج و توڑ پھوڑ کے مقدمے میں نامزد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق اور موجودہ ارکان اسمبلی کی بریت کی درخواستیں انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت پشاور نے خارج کردیں۔پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق اور موجودہ ارکان اسمبلی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
سماعت اے ٹی سی جج محمد اقبال نے کی، عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے مزید گواہان طلب کرلیے۔پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق اور موجودہ ارکان اسمبلی کی بریت کے لیے دائر درخواستیں خارج کردیں۔