پاک فوج کے اغوا ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے 3 رشتہ دار بحفاظت گھر واپس پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے 3 رشتہ داروں کو رہا کرا لیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے رشتہ دار بحفاظت گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ مغویوں کی رہائی کے لیے قبائلی عمائدین نے کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ 28 اگست کو ضلع ڈیرہ اسمعیل خان میں اپنے والد کی وفات پر لوگوں سے ملاقات کرنے کے دوران ایک سینئر فوجی افسر کو ان کے دو بھائیوں سمیت مشتبہ دہشتگردوں نے اغوا کرلیا تھا، پولیس نے واقعے کی تصدیق کی تھی۔