دوسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، پوری ٹیم 274 پر آئوٹ

دوسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، پوری ٹیم 274 پر آئوٹ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں بھی قومی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑاگئی اور پوری ٹیم 274 رنز پر ڈھیر ہوگئی، صائم ایوب 58، شان مسعود 57، سلمان آغا 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بارش کے باعث میچ کا ٹاس نہ ہوسکا، دوسرے روز بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانٹو نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا، میچ کے پہلے ہی اوور کی چھٹی گیند پر فاسٹ باؤلر تسکین احمد نے عبداللہ شفیق کو صفر پر پویلین واپس بھیج دیا۔کپتان شان مسعود اور صائم ایوب نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، وہ بالترتیب 57 اور 58 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، سابق کپتان بابراعظم ایک اور پھر ناکام ثابت ہوئے، وہ 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سعود شکیل کا بلا بھی خاموش رہا وہ 16 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے، محمد رضوان 29 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، سلمان علی آغا نے کچھ مزاحمت دکھائی اور وہ 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ خرم شہزاد 12، محمد علی 2 اور ابرار احمد 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسین نے 5، تسکین احمد نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ناحید رانا اور شکیب الحسن کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔پاکستان کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی، شاہین شاہ آفریدی کی جگہ ابرار احمد اور نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شرف اسلام کی جگہ فاسٹ باؤلر تسکین احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --