کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں جا گری، 26 جاں بحق

کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں جا گری، 26 جاں بحق

کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں گر گئی، حادثے میں 29 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

مقامی ذرائع کا بتانا ہے کہ مسافر بس کو حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا تاہم حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس اور ریکسیو حکام کو حادثے کے مقام تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت میتوں اور زخمی کو بس سے نکال کر اسپتال پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --