بنگلہ دیش اے کیخلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز سکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش اے کیخلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز سکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش ‘اے’ کے خلاف 26 اگست سے شروع ہونے والی 50 اوورز کی تین میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان شاہینز کے 14 رکنی سکواڈ کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسرا اور تیسرا 50 اوور کے میچ بالترتیب 28 اور 30 ​​اگست کو ہوں گے۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث ٹیم کی قیادت کریں گے ، سلیکٹرز نے پاکستان شاہینز ٹیم کے ان 12 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جو حال ہی میں آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں دو 50 اوور اور ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل ہوئے تھے۔

کپتان حارث کے علاوہ جن 12 کھلاڑیوں کو ڈارون کا دورہ کرنے والی ٹیم سے برقرار رکھا گیا ہے ان میں عبدالفصیح، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حسیب اللہ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد عرفان خان، محمد عمران جونیئر، مبشر خان، عمیر بن یوسف اور عثمان خان۔

دیگر دو کھلاڑی بائیں ہاتھ کے اسپنر مہران ممتاز ہیں، جنہوں نے بنگلہ دیش ‘اے’ کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ میں حصہ لیا، اور بائیں ہاتھ کے بلے باز اذان اویس، جنہوں نے آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --