190 ملین پاؤنڈ کیس: ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ نہ سنانے کا حکم امتناع ختم

190 ملین پاؤنڈ کیس: ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ نہ سنانے کا حکم امتناع ختم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کا پرانا ریکارڈ فراہم کرنے اور ٹرائل روکنے کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ نہ سنانے کا حکم امتناع ختم کردیا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی کیس بند کرنے کے قومی احتساب بیورو (نیب) کے پرانے فیصلے کی ریکارڈ فراہمی اور ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا، اس پر نیب نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس بند کرنے کے پرانے فیصلے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا اور بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو بھی ایک کاپی فراہم کر دی۔دستاویزات فراہم کرنے کے بعد عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں حتمی فیصلہ نہ سنانے کا حکم امتناع ختم کر دیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --